تمام تعرىف اللہ سبحانہ وتعالىٰ كے ہى لائق ہے۔
قرآن و سنت كى اتباع كے لىے ہمارے محبوب نبىﷺ كے صحابہ اور ہر دور مىں علماء ، صالحىن اور آئمہ سلف اس كام كو سرانجام دىتے رہے ، ىہى سلف صالحىن كا منہج رہا ہے۔
:نبى كرىمﷺ نے ايك مشہور حدىث مىں فرماىا
“ميرى امت كا بہترين زمانہ ميرا زمانہ ہے۔ پهر ان كے بعد والا دور اور پهر ان كے بعد والا۔۔”
(صحيح مسلم)
ہم لوگوں كو دعوت دىنا چاہتے ہىں اس واضح منہج پر علماء اور طالب علم كى رہنمائى مىں، اس دعوت كے ذريعے ہم عقىدے اور عبادات مىں سارى غلو اور بدعات كو ختم كرنا چاہتے ہىں، اور لوگوں كو اسى منہج نبوى پر واپس لانا چاہتے ہىں، يہ دعوت قرآن و سنت كو صحابہ كے فہم پہ سمجھنے اور باطل فرقوں سے آگاہ كرنے پر مشتمل ہے، كىونكہ اللہ كے آخرى رسول نے امت كو آگاہ كىا كہ مىرى امت فرقوں مىں بٹ جائے گى۔
:رسول اللہﷺ نے فرماىا
یہود 71 اور نصاریٰ 72 فرقوں میں بٹ گئے اور یہ امت مسلمہ عنقریب 73 فرقوں میں بٹ جائے گی ،ایک کو چھوڑ کر سارے فرقے جہنم رسید ہوں گے۔ ہم نے پوچھا یا رسول اللہ وہ جہنم سے بچنے والا فرقہ کون سا ہو گا ؟آپ نے فرمایا جو اس طور طریقہ پر ہو گا جس پر اس وقت میں اور میرے صحابہ ہیں ۔
( سنن ابوداؤد، سلسلة الصحيىحة للألبانى)